ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: قومی شاہراہ پر واقع اُڈپی کے ٹول ناکہ کو رد کرنے کا مطالبہ :ناگریک ویدیکے کا میمورنڈم

بھٹکل: قومی شاہراہ پر واقع اُڈپی کے ٹول ناکہ کو رد کرنے کا مطالبہ :ناگریک ویدیکے کا میمورنڈم

Mon, 10 Jul 2017 20:04:55    S.O. News Service

بھٹکل:10/جولائی (ایس اؤنیوز)منگلورو کو گواریاست سے جوڑنےو الی قومی شاہراہ 66کا تعمیری کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے ، اسی دوران اُڈپی میں ٹول گیٹ کاقیام غیر قانونی ہونے کا بھٹکل ناگریک ویدیکے نے الزام لگایا ہے ۔

ٹول گیٹ کا قیام قانون کی خلاف ورزی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ویدیکے کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔ این ایچ 66پر آئی آر بی انجنئیر اور افسران کی غفلت کے نتیجے میں ہی بیندور کے اوتینینے اور کمٹہ ،دیوگی کے تنڈرکولی میں حادثات واقع ہوئے ہیں اور 3لوگوں کی جانیں تلف ہونے کے علاوہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر افسران کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہلوکین کو 1کروڑ روپئے کا معاوضہ کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ زمین حصولیابی کے معاملے میں بد عنوانی ہوئی ہے، اس سلسلے میں سی بی آئی جانچ کروانے میمورنڈ م میں زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ویدیکے کے اعزازی صدر دتاتریا جے نائک، صدر پاسکل گومس، شیوکمار نائک، رویندر نائک، ناگیش دیواڑیگا، دیاویا نائک، شری دھر نائک ، منجوناتھ نائک، سکرپا نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: